ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایم ایل اے لوبو پر ہراسانی کا الزام؛ کارپوریٹرآشا ڈی سلوا کا کانگریس سے استعفیٰ

ایم ایل اے لوبو پر ہراسانی کا الزام؛ کارپوریٹرآشا ڈی سلوا کا کانگریس سے استعفیٰ

Fri, 24 Feb 2017 22:19:46    S.O. News Service

منگلورو 24؍فروری (ایس او نیوز) منگلورو سٹی کارپوریشن میں کانگریسی کارپویٹر آشا ڈی سلوا نے کانگریسی ایم ایل اے مسٹر جے آر لوبو پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کانگریس کے ضلع صدر کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں آشا ڈی سلوا نے الزام لگایا ہے کہ گزشتہ 2سال سے ایم ایل اے مسٹر لوبو انہیں نظر انداز کررہے ہیں اور مختلف طریقوں سے ہراساں کررہے ہیں۔ ان کے علاقے کے مسائل حل کرنے میں تعاون نہیں دے رہے ہیں۔ حالانکہ وہ پارٹی کی مخلص کارکن ہیں۔ان کے گھر کے راستے پر اپنی گاڑیاں چلانے کے سڑک کو کاٹنے اور گالی گلوچ کرنے اور ان کے بچوں پر کتے چھوڑنے کے علاوہ انہیں اوران کے خاندان کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں بھی دی ہیں۔لہٰذا رکن اسمبلی کی ہراسانی سے تنگ آکر کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے کی بات کہی گئی ہے۔

 


Share: